عطاالحق قاسمی- بغیر خبروں والے اخبار

www.UrduNazam-o-Nasar/اُردونظم و نثر.com
https://pkurdufsd.blogspot.com/2020/08/blog-post_6.html


یہ ا قتباس  عطاءالحق قاسمی  صاحب کی طنزو مزاح کی کتاب  ’’غیر ملکی سیّاح کا سفر نامہ  لاہور “سے لیا گیا ہے۔

بغیرخبروں والے اخبار:
                   میں ایک کافی ہاؤس میں کافی پینے  کے لئے گیا تو وہاں اُردو کا ایک اخبار میز پر دھرا 
تھا،اس لئے میں ایک ایک صفحے پر کئی کئی تصویریں تھی،ان تصویروں میں سے میں صرف مارشل
لاء ایڈمنسٹریٹر کی تصویر پہچانتا تھا،مجھے تجسس ہواکہ پتہ کروں کہ اس کی تصویر  اگر  شائع ہوئی ہے
تو اسن نےکیاکہا ہےیقیناًکوئی بہت اہم بات کی ہو گی۔ کافی ہاؤس میں برابرکی ٹیبل  پر بیٹھے ہوئے
ایک پاکستانی سے میں نے اس کی بابت دریافت کیا تواس نے بتایا کہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے آنے
والے دنوں کے لئے اپنے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔میں نے پوچھا اس کےعلاوہ کیا کہا ہے،پاکستانی
نے جواب  دیا،اس کے علاوہ تو کچھ نہیں کہاہے۔اس پرمیں نے پوچھا ” پھر یہ بیان خبر کے طور پر
کیسے شائع ہوا ،اس میں خبر کہاں  ہے یہ تو پراپیگنڈہ ہے“ بیچارہ پاکستانی میری اس حیرت حیران رہ
گیا!  شایدیہ لوگ بیانات ہی کوخبر سمجھنے کے عادی ہو چکے ہیں۔باقی صفحوں پربھی اسی طرح کی 
”خبریں“ تھیں جو وزیروں اور لیڈروں کےبیانات پر مشتمل تھیں۔پاکستان شاید دُنیا کاواحدملک ہے
جہاں اکثر اخبارات بغیر خبروں کے شائع ہوتےہیں!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے